ترواننت پورم10جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا)کیرالہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران موسلادھار بارش سے معمولات زندگی درہم برہم اور بارش کے سبب ایک بچی سمیت چھ افراد کی موت ہو گئی۔سرکاری ذرائع کے مطابق کاسر کوڈ میں ایک شخص کی سیلاب کی زد میں آنے سے موت ہو گئی۔کنور، قاضی کوڈ ، پتن متٹا، کاسرگوڑ اور ترواننت پورم اضلاع میں ایک ایک شخص کی موت ہو جانے کی اطلاعات ہیں۔انہوں نے بتایا کہ ایڈوک، قاضی کوڈ اور ترواننت پورم اضلاع میں بارش سے کافی نقصان پہنچا ہے۔ بارش سے10 سے زیادہ مکانوں کے گرنے کی خبریں ہیں ، جبکہ نشیبی علاقوں میں جگہ جگہ پانی بھر جانے کی وجہ سے معمولات زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ٹرینوں کی سروس پر بھی بارش کا اثر پڑاہے۔